Discover the beauty of Islamic knowledge through our comprehensive learning program
ہمارے جامع تعلیمی پروگرام کے ذریعے اسلامی علم کی خوبصورتی دریافت کریں
Welcome to AhlulAthar's Islamic Studies Program. Islamic studies course is dedicated to impart basic knowledge about Islam to Muslim children and adults of all ages and profession.
Knowledge about Islam is essential to every Muslim to practice his/ her religion. Islamic knowledge is either obligatory upon every individual فرض عين or obligatory upon the community فرض كفاية. In this program you will gain access to knowledge which is obligatory upon every individual, which are required of every Muslim be he a male or a female.
We provide a platform where you can learn basics of your religion based on the authentic sources: the Qur'an and the Sunnah as understood by our pious predecessors from anywhere in a systematic way. We try to provide correct knowledge of the religion which is essential for the proper upbringing of children and young adults free from the deviated ideas and all forms of extremism dangerous to the society. This will help inculcate piety, righteousness and justice in the society.
We request you to remain updated regarding instructions and modules. For any assistance and information regarding the course, please message us on the link below.
Regards
AhlulAthar
أهل الأثر کے اسلامیات پروگرام میں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس کورس کو مسلمان بچوں، بالغوں اور نومسلمانوں کو دین کی بنیادی تعلیم کو سلسلے وار فراہم کرانے کے لئے مرتب کیا گیا ہے کیونکہ دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے جیسا کہ حدیث میں ہے: طلب العلم فریضة على كل مسلم۔ یعنی علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
دین اسلام علم اور عمل کا دین ہے اور اس پر عمل کرنے کے لیے ہر مسلمان کو دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہیں۔ اسلامی علم یا تو ہر فرد پر فرض ہے (فرض عين) یا پھر معاشرے پر فرض ہے (فرض كفاية)۔ اس پروگرام میں آپ کو وہ علم حاصل ہوگا جو ہر فرد پر فرض ہے، جو ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔
ہم ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں اسکول کے بچے اور بالغین اپنے گھر کی سکون سے منظم طریقے سے اپنے دین کی بنیادی باتیں سیکھ سکتے ہیں جو قرآن اور سنت پر مبنی ہے جس طرح ہمارے اسلاف جیسے صحابہ کرام نے سمجھا اور عمل کیا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم دین کی صحیح تعلیم کو نشر اور عوام الناس تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جو بچوں اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ضروری ہے نیز گمراہ کن اور انتہا پسند افکار سے معاشرے کو پاک کرتا ہے جس سے باذن اللہ تعالیٰ معاشرے میں تقویٰ، نیکی اور انصاف کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ہم ایک سال کا شیڈول جاری کرتے ہیں اور کوئی بھی طالب علم ہمارے ساتھ شامل ہو سکتا ہے اور اس کے نوٹس اور آڈیوز سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کورس اور کورس کے مواد مفت فراہم کیے جاتے ہیں اور اہل الأثر کے تمام نوٹس کے حقوق محفوظ ہیں۔ آڈیو/ یا نوٹس کے کسی بھی حصے کو حذف کیے بغیر شیئر کیا جا سکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ اس کی نسبت أهل الأثر کی طرف کی جائے۔
کورس اور مطالعہ کے مواد کی تفصیلات نیچے دیے گئے لنک سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے ہم سے نیچے دئے گئے لنک پر رابطہ کریں۔
أهل الأثر